Papeta Ice Cream Tips in Urdu - Papeta Ice Cream Totkay

پپیتا آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Papeta Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
چھلکا اترا اور پکا ہوا پپیتا دو عدد
چینی 4/3کپ
ہاف اینڈ ہاف ایک کپ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
انڈے تین عدد
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب:
پپیتے کا چھلکا اتار کر بیج نکال دیں ۔ پپپتے اور لیمن جوس کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں۔ اس میں چینی اور انڈے شامل کر دیں۔ تین سے پانچ سیکنڈ پر وسس کا عمل کر کے اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ یک جان کر لیں۔ ایک بڑے پیالے میں پیوری کیا ہوا آمیزہ، ہاف اینڈ ہاف اور پھینٹی ہوئی کریم ملا دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں فریز کر لیں۔

More From Homemade Icecream - مزید