Pasanday Ki Biryani Tips in Urdu - Pasanday Ki Biryani Totkay - Tip No. 3292

Urdu Totkay Pasanday Ki Biryani پسندے کی بریانی (Tip No. 3292) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pasanday Ki Biryani Recipe In Urdu

پسندے کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3292

اشیاء:
چاول چار پیالی
دہی ڈیڑھ پاؤ
پیاز ایک پاؤ
لہسن پسا آدھ چمچ
بڑی الائچی تین عدد
بادام آدھ پاؤ
نمک حسب ذائقہ
گوشت ایک کلو
دودھ آدھ پاؤ
ادرک پسا ایک پاؤ
کالا زیرہ دو چمچ چھوٹے
زعفران ایک چوتھائی چمچ
ناریل پسا ایک چمچ بڑا
گھی ایک پیالی
ترکیب:
گوشت کے ٹکڑے صاف کر کے اس میں پسا ہوا نمک اور ادرک لا کر رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ کر دیگچی میں گھی گرم کر کے تل لیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہونے لگے تو اس میں بادام شامل کر کے پانچ منٹ تک بھونیں۔ پھر گوشت کو اس میں بگھار دیں۔ ساتھ دہی بھی شامل کر دیں جب گوشت اچھی طرح بھن جائے تو اس میں پسا ہوا ناریل بھی ملا دیں۔ پھر دو پیالی پانی دیگچی میں ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو دیگچی سے اتار لیں۔ ایک دوسری دیگچی میں چاول ابلنے کے لئے چڑھا دیں۔ ساتھ ہی اس میں کالا زیرہ اور الائچی بھی شامل کر دیں۔ جب چاول ایک کنی پر آجائے تو اس کا پانی نکال دیں۔ چاول اور قورمہ تہہ بہ تہہ جماتی جائیں اور پھر پسا ہوا زعفران ڈال دیں اور دم کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ اگر اوون نہ ہو تو اسے دیگچی کا منہ بند کر کے رکھ دیں۔ اس سے چاول پوری طرح دم پر آجائیں گے۔ پسندوں کی یہ لذیذ بریانی آٹھ سے دس افراد کے لئے کافی ہے۔

More From Biryani Aur Pulao