Sajji Pulao Biryani Tips in Urdu - Sajji Pulao Biryani Totkay - Tip No. 6562

Urdu Totkay Sajji Pulao Biryani سجی پلاوٴ بریانی (Tip No. 6562) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sajji Pulao Biryani Recipe In Urdu

سجی پلاوٴ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6562

چکن دھو کر چھنی میں رکھ دیں، تاکہ خشک ہو جائے،ایک باول میں تین سے چار پیالی پانی،ادرک،لہسن کا پیسٹ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں اور اس میں چکن ڈال کر چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
 بعد ازاں چکن نکال کر اس پانی کو ایک طرف رکھ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک فرائی کرلیں۔
اس دوران چکن پر وقفے وقفے سے چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔
پھر دو چمچوں کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کرکے نکال لیں(خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے)۔
اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر چاول اور جس آمیزے میں چکن میرینیٹ کی تھی ،ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے ،تو اس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
رائتے اور پیاز کی سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

More From Biryani