Khatay Meethay Koftay Tips in Urdu - Khatay Meethay Koftay Totkay - Tip No. 1104

Urdu Totkay Khatay Meethay Koftay کھٹے مٹھے کوفتے (Tip No. 1104) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatay Meethay Koftay Recipe In Urdu

کھٹے مٹھے کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1104

اجزاء:(۱)
قیمہ کلو (اندر کٹ)
انڈا ایک عدد
کارن فلور 4 ٹی سپون
سویا ساس 2 ٹی سپون
اجینو موٹو ٹی سپون
سیاہ مرچ ایک ٹی سپون
نمک 1/12ٹی سپون
کوکنگ آئل آدھی پیالی
پیاز ایک عدد
اجزاء:(۲)
سرکہ آدھی پیالی
پانی ڈیڑھ پیالی
پانی تین چمچے چائے کے
ٹماٹر سوس آدھی پیالی
کارن فلور پانچ چائے کے چمچے
نمک ایک چائے کا چمچہ
اجینو موتو ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
حصہ( اول) میں دئیے ہوئے اجزا کو کنگ آئل کے سوایکجان کر لیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اور پھر ان کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں۔پیاز کو چھیل کر تقریباََ آدھ انچ مربع ٹکڑے کر لیں۔پھر فرائی پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکی آنچ پر اس قدر پکائیں کہ ٹکڑے شفاف ہو جائیں۔سرخ نہ ہونے پائیں اس کے بعد فرائی پین میں سے پیاز کے ٹکڑے نکال لیں اور تیل ڈال کر کوفتے سرخ کر لیں ۔دوسرے دیگچے میں حصہ (ب) میں درج شدہ اجزا ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے ۔ اب کوفتے ڈال کر جوش دے کر اتار لیں اورتلے ہوئے پیاز کے ہمراہ مہمانوں کو پیش کریں اور خود بھی کھائیں ۔ پیاز کی جگہ بند گوبھی بھی استعمال کریں۔

More From Gosht Aur Beef