Phool Gobhi Tips in Urdu - Phool Gobhi Totkay - Tip No. 1425

Urdu Totkay Phool Gobhi پھول گوبھی (Tip No. 1425) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Phool Gobhi Recipe In Urdu

پھول گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1425

اشیاء:
پھول گوبھی ایک عدد میڈیم سائز
پیاز دو عدد میڈیم سائز
لہسن پانچ پوتھیاں
ٹماٹر چار عدد تک میڈیم سائز
سرخ مرچ (ثابت) ایک عدد
تیل ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
مکئی کے دانے میٹھے 3/4کپ
اچاری مرچ تین عدد سے چار عدد تک
ڈبل روٹی چورا کپ
ترکیب:
1۔پھول گوبھی کے چھوٹے چھوٹے پھول بنا لیں، ان پھولوں کو نمکین پانی میں پندرہ منٹ کے لئے بھگو دیں ۔ پندرہ منٹ کے بعد نکال لیں ، نکا لنے کے بعد تازہ ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ، کچھ دیر کے بعد نکال لیں خشک کرنے کے لئے کچن ٹاول استعمال کر یں، جب یہ پھول خشک ہو جائیں تو ایک طرف رکھ دیں ۔
2۔پیاز اور لہسن کو اچھی طرح چھیل لیں، ان دونوں کو چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے باریک باریک ٹکڑے بنا لیں ، ٹماٹروں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی کی موافر مقدار میں دھو لیں ، دھونے کے بعد ان کو چھیل کر ان کو بلینڈر میں پیس لیں، سرخ مرچ کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھو نے کے بعد اس کے بیج نکال دیں ۔ بیج نکا لنے کے بعد اس خشک مرچ کو اچھی طرح پیس لیں۔ اچاری مرچ کو اچھی طرح سے باریک باریک پیس لیں۔
3۔فرائی پین میں تیل ڈال کر فرائی پین کو گرم کریں، اب اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر لیں ،اس پیاز کو اس وقت تک فرائی کر یں جب تک پیاز براؤن نہ ہو جائے ۔ براؤن ہونے کے ساتھ ساتھ پیاز کا نرم ہونا لازمی ہے۔
4۔اب اس فرائی پین میں کتری ہوئی لہسن ڈال دیں ، لہسن کو اچھی طرح سے فرائی کر یں، اب اس میں پھول گوبھی کے پھول ڈال دیں ، پھول ڈالنے کے ساتھ ہی اس میں آدھا کپ پانی بھی ڈال دیں ۔اچھی طرح سے ہلائیں جب پھولوں کو ہلاچکے ہوں تو اس کے بعد فرائی پین کو اچھی طرح بند کر کے نارمل حرارت پر دس منٹ تک پکائیں ، پکانے کے دوران ایک بار سوس پین کو ہلا دیں تاکہ پھول گوبھی کے پھول اچھی طرح حل ہو جائیں اور پک جائیں۔
5۔اب اس میں ٹماٹروں کا گودا سرخ مرچ ثابت اور نمک حسب ذائقہ ڈال دیں۔ اس سوس پین کو اچھی طرح ہلا دیں اب اس میں مکئی کے دانے اچاری مرچ ڈال دیں۔
6۔اب اس ڈش کو سوس پین سے باہر نکا لیں ، اس کے اوپر ڈبل روٹی کا براؤن چورا چھڑک دیں ، اس کے بعداس ڈش کو اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں ، گرما گرم پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 125
پروٹین 5
چکنائی 4.5
کاربو ہائیڈریٹس 16.3
فائبر ز(ریشے) 2.2

More From Cabbage