Peshawari Chole Tips in Urdu - Peshawari Chole Totkay - Tip No. 5284

Urdu Totkay Peshawari Chole پشاوری چنے (Tip No. 5284) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Peshawari Chole Recipe In Urdu

پشاوری چنے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5284

کابلی چنے دھوئیں۔
چنا دال دھوئیں۔
کابلی چنے اور چنا دال رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
انہیں نچوڑیں۔
دوبارہ دھوئیں اور ان میں 2 کپ پانی۔ بڑی الائچی۔ دارچینی۔ اور ٹی بیگ شامل کریں اور ایک سیٹی (Whistle) تک پریشر ککر میں پکائیں۔
آنچ دھیمی کر دیں اور 20 منٹ تک پکائیں۔
پریشر کا ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کریں۔
چھان لیں اور مائع کو محفوظ بنا لیں لیکن ٹی بیگ ضائع کر دیں۔
کابلی چنا مائع کو ایک جانب علیحدہ رکھ دیں۔
ایک پین میں آئل گرم کریں۔
آئل میں پیاز شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں۔
پسا ہوا انار دانہ شامل کریں اور پکائیں۔
اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائے۔ ٹماٹر۔ ادرک۔ اور سبز مرچیں شامل کریں۔
انہیں 3 تا 4 منٹ تک بھونیں۔ پسا ہوا دھنیا۔ پسی ہوئی سرخ مرچ۔ اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں۔
انہیں اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ ٹماٹر پک (گل) جائیں اور مکسچر آئل چھوڑ دے۔
چنا مسالہ شامل کریں۔
اس کے علاوہ محفوظ کردہ مائع اور اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا نمک بھی شامل کریں اور آہستگی کے ساتھ مکس کریں۔
دھیمی آنچ پر 15 تا 20 منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ کچھ مائع خشک ہو جائے۔
بھاٹوروں (Bhaturas) کے ہمراہ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

More From Pakistani Cuisine