Rice Ring Tips in Urdu - Rice Ring Totkay

رائس رِنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Rice Ring Recipe In Urdu

اشیاء:
فلک باسمتی رائس دو کپ
بند گوبھی ایک کپ(کٹی ہوئی)
ہری مرچ(چوپ کر لیں) دو عدد
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) حسب ضرورت
مکئی کے دانے ایک کپ
شملہ مرچ دو عدد
تیل حسب ضرورت
ہری پیاز(کٹی ہوئی) ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت
ترکیب:
نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں فلک باسمتی رائس ڈال کر ابا ل لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اس میں بند گوبھی ،ہری مرچ ، مکئی کے دانے، شملہ مرچ، ہری پیاز، نمک اور سویا سوس ڈال کر 1-2منٹ تک فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں ابالے ہوئے فلک باسمتی رائس اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر کے سرونگ ڈش میں نکا لیں۔ مزیدار رائس رِنگ تیار ہیں۔ ابلے ہوئے کارن اور ٹماٹوکیچپ سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید