Machli Ka Sabz Pulao Tips in Urdu - Machli Ka Sabz Pulao Totkay - Tip No. 2058

Urdu Totkay Machli Ka Sabz Pulao مچھلی کا سبز پلاؤ (Tip No. 2058) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Sabz Pulao Recipe In Urdu

مچھلی کا سبز پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2058

اشیاء:
مچھلی کلو
ہری مرچ 8عدد
لہسن کے جوے 8عدد
ادرک ایک انچ کاٹکڑا
ہرا دھنیا گٹھی
ہری پیاز 250گرام
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ(موٹی موٹی کُوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
چاول 375گرام
تیل 1کپ
ثابت سفید زیرہ کھانے کا چمچہ
دار چینی تین ٹکڑے
ترکیب:
مچھلی کو بغیر دھوئے نمک لگا کر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد دھو لیں۔ تیل گرم کر یں، مچھلی کے ٹکڑے پر لیموں اور نمک لگا کر مچھلی کے گلنے تک فرائی کر یں۔ اسی تیل میں ہری پیاز فرائی کر یں۔ ہری مرچ، ادرک ، لہسن،نمک ،ہرا دھنیا ملا کر گرائنڈ کر لیں اورچٹنی بنا لیں۔ چاول ، سفید زیرہ اور دار چینی ڈال کر ایک کنی اُبال لیں۔ اُبلے ہوئے چاول ہری پیاز والی دیگچی میں شامل کر یں، اوپر سے چٹنی ، کالی مرچ ڈالیں اور پھر ایک اور تہہ لگا کر آخر میں مچھلی کے ٹکڑے سجا دیں۔ دس منٹ دم پر دیں۔ نکالتے وقت اچھی طرح مکس کر یں اور سرو کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal