Chicken Karela Tips in Urdu - Chicken Karela Totkay - Tip No. 7034

Urdu Totkay Chicken Karela چکن کریلا (Tip No. 7034) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Karela Recipe In Urdu

چکن کریلا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7034

نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،سفید زیرہ اور دہی کو اچھی طرح ملا لیں اور اس مکسچر سے چکن کو میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
کریلوں کو چھیل کر درمیان سے کاٹ کر بیج نکالیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں،ان پر ہلدی اور ایک کھانے کا چمچ نمک لگا کر ایک گھنٹہ دھوپ میں پھیلا کر رکھ دیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
کریلوں کو دو سے تین مرتبہ پانی سے دھو کر دبا دبا کر نچوڑ لیں اور اسی تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں مصالحہ لگا ہوا چکن اور پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
چکن گلنے پر بھون کر کریلے ڈال دیں اور اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں تو ہلکا سا بھون کر ہرا دھنیا چھڑک دیں،ہلکی آنچ پر پانچ منٹ ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
دم پر رکھتے ہوئے ایک چھوٹی سی ڈلی گُڑ کی ڈال دیں تو کریلے کی کڑواہٹ بالکل نکل جائے گی۔
گرم گرم چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Bitter Melon