Chicken Bukhari Rice Tips in Urdu - Chicken Bukhari Rice Totkay - Tip No. 6628

Urdu Totkay Chicken Bukhari Rice چکن بخاری رائس (Tip No. 6628) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Bukhari Rice Recipe In Urdu

چکن بخاری رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6628

عربی مصالحہ تیار کرنے کے لئے ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ایک تیزپات،لونگ اور کالی مرچ چار سے پانچ عدد، بڑی اور چھوٹی الائچی تین سے چار عدد،ایک دار چینی کا ٹکڑا،تین سے چار ثابت لال مرچیں،ایک بادیان کا پھول،ایک چائے کا چمچ سونف اور آدھا چائے کا چمچ جوتری کو توے پر بھون کر باریک پیس لیں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کرلیں۔
گاجر کو چھیل کر لمبائی میں کاٹ کر ہلکا سا ابالیں اور کشمش کے ساتھ ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے رکھ لیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر،ادرک لہسن اور تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی ہری مرچیں شامل کر دیں۔
جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چکن کے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر بھونیں اور تین پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں پھر یخنی سے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔
یخنی میں ابلے ہوئے چنے اور بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
اس دوران چکن کے ٹکڑوں کو تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس لگا کر مکھن میں سنہری فرائی کرلیں۔
چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو اوپر سے تھوڑے سے چاول نکال کر فرائی کی ہوئی چکن،گاجر اور کشمش ڈال کر چاولوں کی تہہ لگائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal