Roasted Cauliflower Soup Tips in Urdu - Roasted Cauliflower Soup Totkay - Tip No. 6794

Urdu Totkay Roasted Cauliflower Soup روسٹڈ پھول گوبھی کا سوپ (Tip No. 6794) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sabzi Ka Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Roasted Cauliflower Soup Recipe In Urdu

روسٹڈ پھول گوبھی کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6794

پھول گوبھی کو دھو کر اس کے چھوٹے چھوٹے پھول علیحدہ کر لیں اور ان پر نمک اور کوکنگ آئل چھڑک لیں۔
فرائنگ پین کو گرم کریں اور اس میں پھول گوبھی اور لہسن کے جوئے کو پھیلا کر رکھیں اور ڈھک کر روسٹ کر لیں۔ایک طرف سے سنہرے ہو جائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے سنہری ہونے تک روسٹ کر لیں۔
پین میں مارجرین یا مکھن میں چکن اور لہسن کو تیز آنچ پر دو منٹ فرائی کریں پھر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ پکائیں تاکہ چکن گل جائے۔چکن نکال کر اسی پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں روسٹ کی ہوئی گوبھی ڈال کر اس میں ایک پیالی پانی شامل کر دیں۔
ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں اور چمچ چلاتے ہوئے اس میں کریم شامل کر دیں۔
تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر پین میں نکال کر اس میں یخنی ملا کر چولہے پر رکھ دیں۔ابال آنے پر چولہے سے اتار لیں۔
ایک پیالے میں ریشہ کی ہوئی چکن میں ڈبل روٹی کا چورا،باریک کٹا ہوا پارسلے اور کٹے ہوئے روسٹڈ بادام ڈال کر ملا لیں۔
سوپ کو پیالے میں نکال کر اوپر سے چکن کا مکسچر ڈالیں اور گرم گرم شروع کریں۔

More From Sabzi Ka Soup