Chak Pita Biryani Tips in Urdu - Chak Pita Biryani Totkay - Tip No. 610

Urdu Totkay Chak Pita Biryani چک پیٹا بریانی (Tip No. 610) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chak Pita Biryani Recipe In Urdu

چک پیٹا بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 610


ضروری اشیاء:
کابلی چنے 1پاؤ (نمک اور میٹھا سوڈا ال کر ابال لیں)
چاول 3پاؤ (نمک ڈال کر ابال کر رکھیں)
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
کالی مرچ 15عدد (موٹی موٹی کوٹ لیں)
الائچی (دانے نکال لیں) 3عدد
ٹماٹر 4عدد (چھلکا اتار کر باریک کاٹ لیں)
دہی (پھینٹ لیں) 1پاؤ
ادرک(باریک کاٹ لیں) 1چھوٹا ٹکڑا
لہسن (پیس لیں) آدھی گٹھی
زردے کا رنگ 1چٹکی
تیل کپ
کریم 5کھانے کے چمچے (اگر بازار کی نہ ہو تو گھر کی ملائی بھی ڈال سکتے ہیں)
پیاز (بڑے سائز کی) 1عدد (باریک کاٹ کر فرائی کرلیں)
ترکیب:
ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے لہسن فرائی کریں، اس کے بعد چنے ڈال کر خوب مکس کریں۔ سرخ مرچ، ہلدی، ٹماٹر ڈال کربھونیں۔ بھوننے کے بعد دہی ڈال کر بھونیں۔ نمک، الائچی اور ادرک ڈال دیں اور چولہا بند کر دیں۔ فرائی کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔
ایک بڑی کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر آدھے چاول ڈال دیں اور چنوں کی تہہ لگائیں۔ پھر باقی چاول بھی ڈال دیں۔ زردے کا رنگ، کریم اور کالی مرچ ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں۔ جب بھاپ نکلنے لگے تو ڈھکن کھول کر خوب مکس کریں اور رائتہ، پیاز، ٹماٹر اور کھیرے کا سلاد بنالیں اور بریانی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Biryani