Sindhi Biryani Tips in Urdu - Sindhi Biryani Totkay - Tip No. 6332

Urdu Totkay Sindhi Biryani سندھی بریانی (Tip No. 6332) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sindhi Biryani Recipe In Urdu

سندھی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6332

ادرک، لہسن، پودینہ، ہری مرچ گرائنڈ کرکے اس کا مصالحہ بنالیں ،پیاز براؤن کرکے اس کا تیل ایک الگ برتن میں نکال لیں۔
براؤن کی ہوئی آدھی پیاز دیگچی میں ڈال کر اس کے اوپر گوشت ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ۔
اس کے اوپر گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ،نمک ،مرچ، ہلدی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں زعفران اور دہی ملا کر بھونیں اور پانی ڈال کر گوشت گلانے کو رکھ دیں۔
 جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو اس میں آلو،کالا زیرہ ،کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں ،چاول ابالیں جب چاول ابل جائیں تو چھان کر نکال لیں۔
آلو اور گوشت گل جائے تو اس کے شوربے میں (شوربہ گاڑھا رکھیں)چاول کی ایک تہ لگا کر گوشت کا مصالحہ اس کے اوپر ڈال دیں اسی طرح چاول کی دوسری تہ بھی بچھائیں۔
آخری تہ بچھائیں تو اس میں تھوڑا سا زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔
چاول کے اوپر باقی براؤن کیا ہواپیاز سجادیں اور جو تیل الگ نکال کر رکھا تھا وہ بھی اس میں اچھی طرح پھیلا دیں اور 10منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر دم دے دیں۔

More From Biryani