Maghaz Biryani Tips in Urdu - Maghaz Biryani Totkay - Tip No. 6777

Urdu Totkay Maghaz Biryani مغز بریانی (Tip No. 6777) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Maghaz Biryani Recipe In Urdu

مغز بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6777

مغز کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں اور ایک پیالی ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں۔اس میں نمک،ہلدی اور کالی مرچ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکا لیں۔
کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر بھونیں،پھر اس میں نمک،لال مرچ،باریک کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور دہی شامل کر دیں۔بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ مغز کے ابلے ہوئے پانی کا چھینٹا دیتے جائیں۔
تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر اس میں مغز کو ڈال کر ہلکا سا ملائیں اور پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو نمک اور گرم مصالحے کے ساتھ ابلے ہوئے پانی میں ایک کنی ابالیں اور چھلنی میں چھان لیں۔
مغز کو احتیاط سے اٹھا کر مصالحے پر چاول ڈالیں اور زردے کے رنگ کو دودھ میں ملا کر اوپر سے چھڑک دیں۔مغز کو اوپر سے رکھ کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
مغز کو نکال کر بریانی کو اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں اور مغز کو اوپر سے رکھ کر تازہ بنے ہوئے سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

More From Biryani