Achari Biryani Tips in Urdu - Achari Biryani Totkay - Tip No. 6725

Urdu Totkay Achari Biryani اچاری بریانی (Tip No. 6725) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achari Biryani Recipe In Urdu

اچاری بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6725

دھنیا،زیرہ،سونف،رائی،میتھی دانہ اور کلونجی کو بھون کر پیس لیں اور اس میں لیموں کا رس،نمک اور دو کھانے کے چمچ پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور بڑی ہری مرچوں کو درمیان سے چیرا لگا کر یہ مصالحہ بھر دیں۔
ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن،نمک اور چکن ڈال کر ڈھک دیں۔
جب چکن اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں اچاری مصالحہ،ہلدی،نمک،لال مرچیں اور باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔آخر میں بھری ہوئی مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں،پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں چاولوں کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور اچھی طرح بھون کر دو پیالی پانی یا یخنی شامل کر دیں۔
شروع میں درمیانی آنچ پر پکائیں پھر چاولوں کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو آدھے چاول نکال کر تیارکی ہوئی چکن ڈالیں اور چاولوں سے کور کرکے آنچ ہلکی کرکے دم پر رکھ دیں۔

More From Biryani