Shrimp Stuffed Bitter Gourd Tips in Urdu - Shrimp Stuffed Bitter Gourd Totkay - Tip No. 6441

Urdu Totkay Shrimp Stuffed Bitter Gourd جھینگے بھرے کریلے (Tip No. 6441) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mix Vegetable in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shrimp Stuffed Bitter Gourd Recipe In Urdu

جھینگے بھرے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6441

ایک باؤل میں صاف کئے ہوئے جھینگے ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
کریلوں کو ہلکا ہلکا سا چھیل لیں پھر ہلدی نمک لگا کر کچھ دیررکھنے کے بعد دھوکر اچھی طرح خشک کرلیں۔
پھر ایک پین میں دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر جھینگوں کو ہلکا سا فرائی کریں اور ٹھنڈے کرکے کریلوں میں بھر دیں اور کریلوں کو بھی چکنے کئے ہوئے پین میں ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔
کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن ڈال دیں۔
جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں چوپ ٹماٹر،دھنیا،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں پھر جھینگے بھرے کریلے اوپر رکھ کر پانی کا چھینٹا دیں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Mix Vegetable