Silver Chicken Tips in Urdu - Silver Chicken Totkay - Tip No. 1128

Urdu Totkay Silver Chicken سلور چکن (Tip No. 1128) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Silver Chicken Recipe In Urdu

سلور چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1128

اجزاء:
(۱)
مرغ کھال سمیت ایک عدد
نمک ٹی سپون
سبزپیاز ایک عدد
ادرک چار ٹکڑے
سفید سرکہ پون پیالی
(۲)
سویا سوس پانچ چمچے
سی سیم آئل تین چمچے
چینی تین چمچے
سفید سرکہ ایک چمچہ
مرغ کی یخنی ایک پیالی
ترکیب:
مرغ دھو کر اس پر نمک اچھی طرح ملیں ۔ ہری پیاز اور ادرک کے ٹکڑے اس میں رکھ کر یعنی مرغ کے اندر رکھ کر آدھ گھنٹے پڑا رہنے دیں ۔ پھر سفید سرکہ تین چار بار ملیں ۔ اور تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اس کے بعد دیگچی میں پانی ابالیں اور مرغ کو بھانپ میں آدھا گھنٹہ پکائیں پیاز اور ادرک نکال کر پھینک دیں ۔ سلور چکن تیار ہے۔ آلو کی چپس اور سلاد کے ساتھ بڑی ڈش میں سجا کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Chinese Food