Spaghetti Stuffed Meatballs Tips in Urdu - Spaghetti Stuffed Meatballs Totkay - Tip No. 6853

Urdu Totkay Spaghetti Stuffed Meatballs اسپیگھیٹی اسٹفڈ میٹ بالز (Tip No. 6853) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spaghetti in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spaghetti Stuffed Meatballs Recipe In Urdu

اسپیگھیٹی اسٹفڈ میٹ بالز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6853

ابلتے ہوئے پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اسپیگھیٹی کو دس سے بارہ منٹ ابال لیں۔
دوسری طرف ٹماٹر کے پیسٹ میں نمک،لال مرچ،اجوائن اور پارسلے ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
اسپیگھیٹی کو چھلنی میں ڈال دیں اور پانی اچھی طرح نکل جائے تو اسے ٹماٹر کے ساس میں ملا لیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
قیمے میں نمک،کالی مرچ،لہسن کا پاؤڈر،کش کیا ہوا چیز،دودھ،انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
قیمے کے کباب بنا کر ان کے درمیان میں گڑھا کر لیں اور اسپیگھیٹی ساس کو ایک کباب میں بھر کر اوپر سے دوسرے کباب سے بند کر دیں اور ان کو میدے میں رول کر لیں۔دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان کبابوں کو درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کر لیں۔
چکنی کی ہوئی اوون ٹرے میں اسپیگھیٹی ساس ڈال کر ان اسٹفڈ بالز کو رکھیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ کر نکال لیں۔

More From Spaghetti