Spaghetti With Chicken Karahi Tips in Urdu - Spaghetti With Chicken Karahi Totkay - Tip No. 7380

Urdu Totkay Spaghetti With Chicken Karahi اسپیگھٹی ودھ چکن کڑاہی (Tip No. 7380) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spaghetti in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spaghetti With Chicken Karahi Recipe In Urdu

اسپیگھٹی ودھ چکن کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7380

اسپیگھٹی کو نمک ملے پانی میں 5-7 منٹ کے لئے اُبال لیں‘یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے۔
اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں 1 کھانے کا چمچہ تیل ملا کر اسپیگھٹی کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کر لیں اب اس میں لہسن‘ادرک ڈالیں اور مرغی کا گوشت ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔
دہی میں چکن کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کر لیں اب اس کو مرغی کے گوشت میں شامل کر دیں ساتھ ہی اس میں 1 کپ پانی ڈال کر گوشت گلا لیں۔
اب اس میں ثابت ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر 3 منٹ تک پکائیں۔
اب ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں ٹماٹو کیچپ‘چلی سوس اور نمک ڈالیں اور ساتھ ہی اُبالی ہوئی اسپیگھٹی بھی ڈال دیں اور 3 منٹ تک آمیزے کو درمیانی آنچ پر پکا لیں۔
اس کے بعد اس میں گوشت کا آمیزہ ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے اتنا پکائیں کہ تیل الگ نظر آئے‘اب اس کے اوپر کُتری ہوئی ادرک چھڑک دیں۔
لیجیے اسپیگھٹی ودھ چکن کڑاہی تیار ہے‘کسی سرونگ کڑاہی میں ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

More From Spaghetti