Masala Dar Omelette Tips in Urdu - Masala Dar Omelette Totkay - Tip No. 3494

Urdu Totkay Masala Dar Omelette مصالہ دار آملیٹ (Tip No. 3494) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Dar Omelette Recipe In Urdu

مصالہ دار آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3494

اشیاء:
انڈے دو عدد
ہری مرچ چار پانچ عدد
ٹماٹر(آلو چہ کے برابر ) ایک عدد
پیاز چھوٹی سی ایک عدد
ادرک حسب ضرورت
ہرا دھنیا چند پتے
نمک حسب ذائقہ
گھی تین بڑے چمچے
ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچ اور ادرک کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔انڈے کی زردی ایک گہری پلیٹ میں ڈالیں اور کانٹے سے خوب پھینٹیں۔ پھینٹنے کے بعد اس میں نمک اور سب کٹا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور خوب اچھی طرح ملا لیں۔ پھر فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیں اور ہلکی آنچ پر تل کر ایک بڑی آملیٹ یا مچھلی کی شکل میں بنالیں یا چھوٹے چھوٹے تین چار ٹکڑے کر لیں۔ بہت مزیدار ہو گی۔ یہ آملیٹ پراٹھے کے ساتھ کھانے میں بہت مزا آتا ہے۔ اور آپ اسے کھانے پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آملیٹ عموماً ناشتہ پر استعمال ہوتی ہے۔

More From Eggs