Spicy Phool Gobhi Tips in Urdu - Spicy Phool Gobhi Totkay - Tip No. 2432

Urdu Totkay Spicy Phool Gobhi اسپائسی پھول گوبھی (Tip No. 2432) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spicy Phool Gobhi Recipe In Urdu

اسپائسی پھول گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2432

اشیاء:
پھول گوبھی کے پھول ایک کلو
پیاز(بڑی ) ایک عدد
تیل ایک کپ
رائی ایک چائے کا چمچہ
زیرہ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ(بھون کر پیس لیں)
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سونٹھ(پسی ہوئی) چائے کا چمچہ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
چکن کیوب ایک عدد
ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
کاٹیج چیز، لیموں، پو دینہ گارنشنگ کے لئے
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر بالکل لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر یں اور اس میں رائی ڈالیں۔ ایک منٹ بعد اس میں نمک، چکن کیوب، ہلدی پاؤڈر، کُٹی ہوئی لال مرچ، سیاہ مرچ پاؤڈر، سونٹھ ڈال کر مکس کر یں۔ اس کے بعد اس میں پھول گو بھی ڈالیں اور 6-7منٹ تک فرائی کر یں۔ خوشبو آنے لگے تو پانی کا چھینٹا دے کرڈھانپ دیں اور تقریباً15منٹ تک گلنے دیں۔ آخر میں زیرہ اور ثابت دھنیا کا پاؤڈر چھڑکیں اور کاٹیج ، چیز، لیموں اور پو دینے کی پتی سے گارنشنگ کر کے گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں۔

More From Cabbage