Khatta Meetha Gosht Tips in Urdu - Khatta Meetha Gosht Totkay - Tip No. 1085

Urdu Totkay Khatta Meetha Gosht کھٹا میٹھا گوشت (Tip No. 1085) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatta Meetha Gosht Recipe In Urdu

کھٹا میٹھا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1085

اجزاء:
موٹا اور چربی کے بغیر گوشت 400گرام
کارن سٹارچ 100گرام
ٹماٹر کیچپ 50گرام
ایم ایس جی ایک گرام
وائٹ شوگر 75گرام
نمک 1/1/1/2گرام
سیسم آئل آدھ ملی لیٹر
کری آئل 10ملی لیٹر
ویجی ٹیبل آئل 75 ملی لیٹر
ترکیب:
گوشت کو موٹے پارچوں میں کاٹیں اور چاقو کے دستے سے ہر پارچے کو کوٹیں ۔ہلکی ہلکی ضربیں لگائیں۔پھر ان کو چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں۔ گوشت اور سرکہ باہم ملا دیں۔ اس میں ایم ایس جی کری آئل اور نمک مکس کر دیں،اب اس آ میزے میں کارن سٹارچ شامل کر کے مکس کریں تاکہ گوشت اس آمیزے ڈھک جائے ۔ فرائی پین کو تیز آگ پر گرم کریں۔ اس میں آئل ڈالیں۔جب آئل دھواں چھوڑنے لگے تو گوشت کے ٹکڑے ایک ایک کرکے اس میں چھوڑتے جائیں۔ اور تین منٹ ڈیپ فرائی کریں۔ نکال کر ان کو نچوڑ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔ اس کے بعد تیل کو پھر بڑا گرم کریں۔ اور اس میں گوشت کی کیوبز پھر ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کریں۔ گوشت کی کیوبزکو چھلنی سے علاحدہ کر لیں۔اب پین میں کچلا ہوا لہسن چینی ٹماٹر کیچپ اور سرکہ ڈال کر جوش دیں۔ اب فوراََ ہی گوشت کی کیوبز شامل کر دیں۔ کئی مرتبہ ہلائیں اور سٹر کریں۔ سیسم آئل ڈال دیں اور پلیٹ میں ڈال کر پیش کریں۔

More From Chinese Beef Or Meat