Talli Hui Sabz Mirchein Tips in Urdu - Talli Hui Sabz Mirchein Totkay - Tip No. 1196

Urdu Totkay Talli Hui Sabz Mirchein تلی ہوئی سبز مرچیں (Tip No. 1196) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Talli Hui Sabz Mirchein Recipe In Urdu

تلی ہوئی سبز مرچیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1196

اجزا:
ہری مرچیں ایک پاؤ(تلنے کے لئے ذراموٹی مرچیں ہی خریدیں)
دہی ایک کپ یا پونا کپ
میتھی کے دانے آدھا چائے کا چمچ
رائی چٹکی بھر
ہلدی دو چٹکی
نمک حسب ضرورت
کھٹائی پاؤڈر دو چائے کے چمچ
ترکیب:
مرچوں کی ڈنڈیاں مت کاٹیں ساتھ ہی رہنے دیں تاکہ مسالہ بھرنے میں آسانی رہے ۔ ہر مرچ کی ڈنڈی پکڑکر تیز چاقو سے ایک طرف چیر لگائیں ۔ میتھی کے دانے توے پر بھون لیں۔ ہلدی تھوڑے سے تیل میں بھون لیں۔ رائی کو موٹا موٹا کوٹ لیں پھر تمام چیزیں ملا کر پیس لیں۔ اب یہ تمام پسی ہوئی چیزیں نمک اور کھٹائی پاؤڈر دہی میں ملا دیں۔ ایک ایک کر کے یہ تمام مسالہ مرچوں میں بھر لیں۔ مرچوں میں یہ مسالہ چھری کا استعمال کرتے ہوئے بھریں۔ بھری ہوئی مرچوں کو دو گھنٹے کے لئے بغیر ڈھکے طشتری میں رکھیں تاکہ مرچیں خشک ہو جائیں۔ اس کے بعد مرچیں توے پہ تیل ڈال کر تل لیں۔ تلی ہوئی مرچیں ابلے ہوئے چاول اور دال کے ساتھ کھائی جائیں تو بہت مزیدار لگتی ہیں۔

More From Pakistani Cuisine