Tamatar Aloo Tips in Urdu - Tamatar Aloo Totkay - Tip No. 2156

Urdu Totkay Tamatar Aloo ٹماٹر آلو (Tip No. 2156) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Aloo Recipe In Urdu

ٹماٹر آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2156

اشیاء:
آلو آدھ کلو
ٹماٹر تین عدد
تیل چار چمچ
کلونجی آدھ چمچ
رائی دانہ آدھ چمچ
پسی ہلدی آدھ چمچ
مرچ ایک چمچ
املی دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
تازہ ناریل آدھ پیالی
ترکیب:
آلو کو لمبائی میں کاٹ لیں اور ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ تیل کو پتیلی میں گرم کر یں اور اس میں کلونجی ڈال دیں چند سیکنڈ بعد رائی دانہ ڈال دیں جب وہ چٹخنے لگے تو پتیلی کو آنچ سے ہٹا لیں اور اس میں ہلدی، سرخ مرچ اور ٹماٹر ڈال دیں اور فوراَ ڈھانپ دیں۔ اس کے بعد دوبارہ آنچ پر رکھیں اور دو منٹ پکنے دیں۔ اب اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر ایک پیالی پانی ڈالیں، آلو نمک اور املی کا پیسٹ بنا کر وہ بھی ملا دیں۔ جب ہنڈیا پکنے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں۔ پتیلی کو ڈھانپ دیں اور آلو کے نرم ہونے تک تقریباََ بیس منٹ پکائیں۔ جب آپ دیکھیں کہ آلو نرم ہو گئے تو اس میں پسا ہوا تازہ ناریل ملا لیں اور مزید پانچ منٹ تک پکائیں اگر ایسا لگے کہ آلو میں پانی زیادہ ہے تو آنچ تیز کر دیں تاکہ پانی جلد کم ہو جائے۔ یہ ایک گاڑھا شوربہ ہوگا جو آلو کے ساتھ تقریباََ لپٹا ہوا سا ہوگا ۔یہ آلویا ٹماٹر کا سالن چاول یا پراٹھے کے ساتھ کھایا جائے تو زیادہ لطف دیتا ہے۔

More From Potato