Tamatar Aur Spaghetti Tips in Urdu - Tamatar Aur Spaghetti Totkay - Tip No. 2585

Urdu Totkay Tamatar Aur Spaghetti ٹماٹر اور اسپاگیٹی (Tip No. 2585) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Aur Spaghetti Recipe In Urdu

ٹماٹر اور اسپاگیٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2585

اشیاء:
قیمہ دو پیالی (ایک چٹکی نمک ڈال کر خوب بھون لیں)
اسپاگیٹی پاؤنڈ کا پیکٹ
ٹماٹر کلو گرام
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
ہرا دھنیا گڈی
ہری مرچ چار عدد
ادرک ٹکڑا(پیس لیں)
پیاز ایک گھٹی (پیس لیں)
مکھن دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
پانی گرم کر یں۔ اس میں ٹماٹر ڈبو دیں۔ ذرا نرم ہو جائیں تو چھلکا اتار لیں اور ہاتھ سے خوب ملیں۔ اب برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور کارن فلور، مکھن، کالی مرچ، نمک، اجینو موٹو، ادرک اور پیاز ڈال دیں۔ چمچے سے خوب ہلاتی جائیں۔ چند سیکنڈ بعد قیمہ بھی ملا دیں۔ اور پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ اسپاگیٹی پانی میں ابال کر چھان لیں۔ ایک ڈش میں اسپاگیٹی بچھائیں۔ اوپر سے قیمہ اور ٹماٹر ڈال دیں۔ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ، لمبائی کے رخ کاٹ کر ،سجا دیں۔ (قیمہ مشین میں دو دفعہ نکا لیں تاکہ باریک ہو جائے)۔

More From Chinese Food