Tandoori Chicken Kebab Tips in Urdu - Tandoori Chicken Kebab Totkay - Tip No. 7186

Urdu Totkay Tandoori Chicken Kebab تندوری چکن کباب (Tip No. 7186) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Cutles Aur Chicken Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tandoori Chicken Kebab Recipe In Urdu

تندوری چکن کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7186

چکن کو دھو کر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
دھنیا،زیرہ،دار چینی،چھوٹی الائچی،بڑی الائچی اور جائفل کو توے پر ہلکا سا بھون لیں اور گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
پسے ہوئے مصالحے میں نمک،لال مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور چکن کی بوٹیوں پر اچھی طرح لگا کر رکھ دیں۔
ان بوٹیوں کو انگیٹھی میں دہکتے ہوئے کوئلوں پر ہلکا سا سینک لیں یا ایک کوئلہ دہکا کر بوٹیوں کے درمیان میں رکھیں اور اس پر ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ڈھک دیں۔
پھر بوٹیوں کو ٹھنڈا کرکے اس میں تلی ہوئی پیاز اور بھنا ہوا بیسن ڈالتے ہوئے چاپر میں پیس لیں۔
اس مکسچر سے حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں اور فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر انھیں ہلکا سنہری فرائی کر لیں۔
ان کبابوں کو رائتے اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Chicken Cutles Aur Chicken Kabab