Coconut Mutton Masala Tips in Urdu - Coconut Mutton Masala Totkay - Tip No. 7064

Urdu Totkay Coconut Mutton Masala کوکونٹ مٹن مصالحہ (Tip No. 7064) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Coconut Mutton Masala Recipe In Urdu

کوکونٹ مٹن مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7064

صاف دھلے ہوئے گوشت میں دہی اور ادرک لہسن لگا کر رکھ دیں۔
پھر کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں پسا ہوا دھنیا،زیرہ،لال مرچ اور نمک ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
جب مصالحوں کی خوشبو آنے لگے تو اس میں دہی ملا ہوا گوشت ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
کوکونٹ ملک بنانے کے لئے پسے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر آدھی پیالی ٹھنڈے پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
گوشت کا پانی خشک ہو کر جب وہ گلنے پر آ جائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کوکونٹ ملک،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Gosht Aur Beef