Dum Aloo Tips in Urdu - Dum Aloo Totkay

دم آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dum Aloo Recipe In Urdu


اشیاء:
آلو(چھیل کر اور ابال کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں) 400گرام
ٹماٹر کا سوپ دو کپ
سونف پسی ہوئی چائے کا چمچہ
زیرہ پسا ہوا روسٹ کیا ہوا چائے کا ایک چمچہ
دیسی گھی کھانے کا ایک چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ چائے کا ایک چمچ
دہی پھینٹا ہوا کھانے کا ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
بڑے دیگچی میں دیسی گھی گرم کر کے آلو ڈال دیں اور دس منٹ تک پکائیں پھر ٹماٹر سوپ، سونف پاؤڈ، زیرہ پاؤڈر، نمک اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر میڈیم آنچ پر دس منٹ تک پکائیں اب پھینٹا ہوا دہی ملا کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں اور گرما گرم کھائیں۔

More From Potato - مزید