Aam Ki Ice Cream Tips in Urdu - Aam Ki Ice Cream Totkay - Tip No. 2967

Urdu Totkay Aam Ki Ice Cream آم کی آئس کریم (Tip No. 2967) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aam Ki Ice Cream Recipe In Urdu

آم کی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2967

اشیاء:
دودھ ایک کلو
بالائی ایک چھٹانک
کسٹرڈ پاؤڈر دوٹیبل اسپون
مکھن ایک چھٹانک
چینی حسب پسند
آم(اچھی قسم) ایک پاؤ
ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ اسے پکنے دیں۔ جب دودھ پک پک کر تین پاؤ رہ جائے تو حسب پسند چینی ملا دیں۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں حل کر کے دیگچی میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور ساتھ چمچہ ہلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بن جائے۔ کسٹر ڈپاؤڈر ڈالنے کے بعد مکھن ڈال دیں۔ اچھی طرح چمچہ چلا کر دیگچی نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے ہوا میں یا کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ آم دھو کر کاٹ لیں۔ چھلکا اور گٹھلی پھینک دیں اور گودے کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر انڈہ پھینٹنے والی مشین سے ہاتھ سے مسل کر چمچہ کی مدد سے خوب پھینٹیں۔ دودھ ٹھنڈا ہونے پر گودا اس میں ملا دیں۔ بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیں۔ اب مدھانی سے اس آمیزے کو خوب پھینٹیں اور آئس کریم بنانے والی مشین کے ڈبے میں ڈال کر آئس کریم تیار کر یں۔ ریفریجریٹر میں بنانا ہو تو آمیزہ سانچے میں ڈال کر آئس کریم تیار کر لیں بہت خوش ذائقہ آئس کریم تیار ہو گی۔
ریفریجریٹر میں آئس کریم بنانی ہو تو ریفریجریٹر کے سانچے کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ دودھ تیار کر کے سانچے میں ڈالیں اور آئس بکس میں رکھ دیں۔ دودھ میں آپ اپنی مرضی کے مطابق بادام، پستہ اور روح کیوڑہ وغیرہ ڈال سکتے ہیں۔ ریفریجریٹرمیں تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم جاتی ہے۔

More From Homemade Icecream