Tamatar Beef Tips in Urdu - Tamatar Beef Totkay - Tip No. 1069

Urdu Totkay Tamatar Beef ٹماٹر بیف (Tip No. 1069) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Beef Recipe In Urdu

ٹماٹر بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1069

اجزاء:
ٹماٹر 250گرام
گوشت کلو گرام
ہر اپیاز 100 کلو گرام
کارن فلور 3 ٹی اسپون
چینی 1ٹی اسپون
سویا ساس 1 بڑا چمچ
اجینو موتو بڑاچمچ
سیاہ مرچیں بڑاچمچ
انڈے 2 عدد
لہسن 4جوئے
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
لہسن اورپیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔ چھوٹے سائز کے ٹماٹر لے کر ان کو دھوئیں اور دو ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔گوشت صاف کر کے حسب منشاء اس کی بوٹیاں بنائیں اورپانی سے دھو لیں۔ ایک بڑے پیالے میں انڈے پھینٹ کر ان میں کارن فلور خوب اچھی طرح مکس کریں ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں تھوڑا سا اجینو موتو، پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور گوشت کے ٹکڑے ڈال کر ملائیں۔ اور تھوڑی دیر کے لئے اسے پڑا رہنے دیں تاکہ گوشت کے ٹکڑوں میں آمیزہ اچھی طرح رچ بس جائے۔ اس کے بعد برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں اور جب گھی ٹھیک طرح سے گرم ہو جائے تو اس میں لہسن اورپیاز ڈال کر تل لیں اور نکال کر الگ رکھ لیں۔ پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔ اور دو منٹ تک فرائی کر کے باہر نکال لیں۔ اس کے ساتھ ہی گوشت کے ٹکڑے گھی میں تل کر باہر نکال لیں۔ اب ایک الگ برتن میں گوشت، ٹماٹر، چینی، لہسن، پیاز، اجینو موتو بقایا پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور سویا ساس ڈال کر تھوڑا سا گھی شامل کر یں اور اس بر تن کو چولحے پر رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں اس کے بعد چولحے سے نیچے اتار لیں۔ اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Chinese Beef Or Meat