Siri Paye Tips in Urdu - Siri Paye Totkay - Tip No. 6727

Urdu Totkay Siri Paye سری پائے (Tip No. 6727) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Siri Paye Recipe In Urdu

سری پائے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6727

پایوں کو خشک آٹے میں لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں۔
سری کے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
دو پیاز کو باریک کاٹ لیں،زعفران کو ہلکا سا سینک لیں اور چورا کرکے گرم دودھ میں ملا لیں۔
چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پائے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں،ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں۔
پھر آنچ ہلکی کر کے دو موٹی کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں سونف اور ثابت دھنیے کی پوٹلی بنا کر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر دو سے تین گھنٹے پکائیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے۔
سری کی بوٹیاں اور دہی ڈال کر مزید چند منٹ بھونیں پھر ساتھ ہی یخنی سے نکال کر پائے شامل کر دیں۔
تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر پائے کی یخنی چھان کر ڈالیں اور سری کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
پھر زیرہ،اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye