
عراق،مغربی شہر رمادی میں القاعدہ کا لیڈر ہلاک
ہفتہ 4 جنوری 2014 07:29
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جنوری۔2014ء)عراق کے مغربی شہر رمادی میں القاعدہ کا لیڈر ابو عبدالرحمان البغدادی جھڑپوں کے دوران مارا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ گروپ ریاست اسلامی عراق اور شام (آئی ایس آئی ایل) کے جنگجووٴں اور فوج کے حمایت یافتہ اہل سنت قبائلیوں کے درمیان صوبہ الانبار کے شہری علاقوں پر کنٹرول کے لیے شدید لڑائی ہورہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت رمادی اور دوسرے بڑے شہر فلوجہ کے بعض علاقوں پر القاعدہ کے جنگجووٴں نے گذشتہ کئی روز سے قبضہ کررکھا ہے۔عینی شاہدین اور سکیورٹی حکام کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس اسلامی عسکریت پسند رمادی شہر کی گلیوں اور بازاروں میں مسلح قبائلیوں کے ساتھ لڑائی میں مشین گنیں اور طیارہ شکن توپیں استعمال کررہے ہیں اور لڑائی میں القاعدہ کا حامی لیڈر ابو عبدالرحمان بغدادی ہلاک ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.