کراچی ،ہائی کورٹ کے احکامات کے بعداسکول فیسوں میں اضافے کے حوالے سے 12رکنی کمیٹی قائم

بدھ 4 اپریل 2018 16:08

کراچی ،ہائی کورٹ کے احکامات کے بعداسکول فیسوں میں اضافے کے حوالے سے 12رکنی کمیٹی قائم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم سندھ نے ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد فیسوں میں اضافے کے حوالے سے 12رکنی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی 45روز کے اندر قانون سازی کے لئے مسودہ تیار کرے گی ،پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیسوں کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ فیسوں میں بھی کمی کرنے کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ و طالبات سے زائد فیسوں کی وصولی کے حوالے سینئی قانون سازی کے لئے کمیٹی قائم کی ہیجو اسکولوں کے معیار تعلیم ،اساتذہ کی تنخواہوں ،اور علاقے کی مناسبت سے اسکولوں میں فیسوں کا تعین اور اس میں سالانہ مہنگائی کے تناسب سے کمی یا اضافے کا تعین کرنے کے لئے مسودہ تیار کرے گا اس کمیٹی میں والدین کے نمائندے ،محکمہ تعلیم اور اسکولوں کے مالکان کے نمائندے بھی شامل ہیں ،12رکنی کمیٹی 15مئی تک اپنا مسودہ تیا ر کرکے متعلقہ حکام کو دے گی ،اس کمیٹی میں ڈی جی پرائیویٹ اسکول منسوب حسین صدیقی ،محکمہ تعلیم کے احسان اللہ لغاری ،رافعہ جاوید ،ڈاکٹر فوزیہ خان ،اسکولوں کے ئمائندگان میں جمیل یوسف ،امینہ سید ،اکبر یازدانی ،عاصم یعقوب ،عظمی مختار ،امیر فینسی اسکولوں ایسوسی ایشن سے خالد شاہ اور شرف الزماں شامل ہیں ،دوسری جانب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی، سلمان صابرانی، معیز عطر والا، حمیر خان،عبدالغنی میمن، ارشد خان، سبین میمن، روزینہ خان، نوید ظفرحمیدی، منصور پریڈی، محمد محمود، عافرین صدیقی اور دیگر شرکت کی ،جس میں شرکا نے کہا کہ نجی اسکولوں کی من مانیوں کواب مزیدنہیں چلنے دیا جائے گا،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلی سندھ اوروزیرتعلیم سندھ فوری طور پر اسکولوں کی فیسوں میں من مانے اضافے، نئے تعلیمی سال کے لئے کورس اور یونیفارم کے ساتھ ساتھ سالانہ چارجز کے نام پر ہزاروں روپے کے تقاضے کا فوری نوٹس لیں،پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے تحت ایسے اسکولوں کے خلاف احتجاج کے پہلے مرحلے میں ان اسکولوں کے باہر سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین کے ہمراہ احتجاج بھی کیا جائے گا، سپریم کورٹ کو ایسے تمام اسکولوں کی فہرستیں فراہم کرنے کے لئے پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی لیگل ایڈ کمیٹی نے بھی اپنے کام کا آغاز کردیا ہے،شرکا نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک کلاس کا کورس عام مارکیٹ میں 1000 سے 1500 کا دستیاب ہے جبکہ وہی کورس اسکول انتظامیہ 3000 سے 5000 ہزار میں فراہم کررہی ہے اور اسی طرح یونیفارم کے نام پر بھی کئی گنا زیادہ وصول کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں