سلمان صوفی امریکہ کی یونیورسٹیوں میں خواتین کے تحفظ سے متعلقہ اقدامات پر لیکچردیں گے

ڈی جی سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کو کو لمبیا یونیورسٹی اورجارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طرف سے مدعو کیاگیا

بدھ 4 اپریل 2018 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) کولمبیا یونیورسٹی اورجارج واشنگٹن یونیورسٹی نے اپریل 2018ء کے اوائل میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے خواتین کے تحفظ،حقوق کی فراہمی اور تشدد کے خاتمے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات کے موضوع پر خصوصی لیکچر زکا اہتمام کیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل چیف منسٹر پنجاب سٹریٹجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کو اس موضوع پر لیکچر دینے کے حوالے سے مدعو کیاگیا ہے ۔

وہ آج 5اپریل کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کی اپروچ پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ڈی جی ایس آر یوچیف منسٹر پنجاب سٹریٹجک ریفارمز یونٹ پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ،خواتین کی ترقی کیلئے متعارف کی گئی اصلاحات اور اس حوالے سے آئندہ پانچ سالوں کیلئے وزیراعلیٰ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے حوالے سے پاس کیے گئے ایکٹ 2016ء پر اظہار خیال کریںگے،جس کے ذریعے خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد پر کارروائی ہوگی چاہیں یہ زبانی ،جسمانی،معاشی یا نفسیاتی تشدد ہو۔اس سے قبل خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے نہ تو قانون سازی تھی اورنہ ہی تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کا موثر میکانزم موجود تھا۔

علاوہ ازیں ایکٹ کے تحت بنائے جانے والے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے مراکز بھی ان لیکچر میں زیر بحث آئیں گے۔مارچ2017ء میں ملتان میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اوردادرسی کیلئے پہلا مراکز قائم کیاگیا جہاںتشدد کا شکار خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج،تفتیش،میڈیکو لیگل،فرانزک ،لیگل ایڈ،کونسلنگ اوردیگر خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔اب تک ملتان سینٹرخواتین کے خلاف 1500سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں جن میں تشدد کا شکار خواتین کی دادری کی گئی ہیں۔

اس سٹیٹ آف دی آرٹ سہولت کے پیش نظر مختلف صوبائی حکومتوں نے بھی اس ماڈل کو اپنے صوبوں میں لاگو کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ان لیکچر ز میں ڈی جی ایس آر یوخواتین کی ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالیںگے ،جن میں پاکستان کی پہلی خاتون اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل کی تقریری پنجاب کے سکولوں کے نصاب میں تبدیلی خواتین کو موٹر بائیکل کی فراہمی شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں صوبے بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کی مانیٹرنگ کے لئے پنجاب وویمن پراٹیکشن اتھارٹی بھی قائم کی گئی ہے اوریہ اتھارٹی خواتین کے تحفظ اوران کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں بھی اپنا کردارادا کرے گی۔ان لیکچر کا بنیادی مقصد خواتین کے خلاف تشدد کے اہم معاملے کے بارے میں طلباء اور فکلیٹی کو آگاہی دینا اورانہیں پنجاب حکومت کی جانب سے اس سماجی برائی کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے روشناس کرانا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

جامعات کی عالمی کیو ایس رینکنگ 2025ء

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں