ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے نئے بورڈ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

بدھ 11 اپریل 2018 16:08

ایبٹ آباد۔ 11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے ملازمین نے نئے بورڈ ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ ملازمین کے مطابق کسی بھی صورت نئے بورڈ ایکٹ کو تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے تحفظات چند شقوں پر نہیں بلکہ پورے ایکٹ پر ہیں، تمام بورڈز اپنا کام بہترین طریقہ سے کر رہے ہیں پھر صوبائی حکومت کو اپنی حکومت کے اختتامی لمحات میں نیا ایکٹ لانے کی ایسی کونسی ضرورت پڑ گئی کہ وہ بورڈوں کو تباہ کرنے پر تل گئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو مکمل طور پر تالہ بندی کر کے آنے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور صوبائی اسمبلی اور بنی گالہ کے سامنے بھی احتجاج کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ترمیم شدہ ایکٹ وقت گذاری اور ملازمین کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے جس میں کسی صورت نہیں آئیں گے اور انشاء الله اپنے حق کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ ملازمین اپنے کاز کیلئے متحد و متفق ہیں۔ اس موقع پر تمام ملازمین نے اپنے صدر عمر فاروق، جنرل سیکرٹری ساجد سعید و دیگر کابینہ کو اپنی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائی کہ ہم اپنے نمائندوں کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے اور وہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے