ایبٹ آباد یورنیورسٹی کے زیراہتمام بی ایس/ایم ایس سی (سمسٹر سسٹم) کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہوں گے

امتحانات سے قبل اساتذہ کو امتحانات ڈیوٹی، پرچہ جات اور نتائج کی تیاری کے حوالہ سے آگاہی ورکشاپ منعقد کی جائے گی، وائس چانسلر

جمعرات 3 مئی 2018 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ایبٹ آباد یورنیورسٹی کے زیراہتمام بی ایس/ایم ایس سی (سمسٹر سسٹم) کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہوں گے۔ امتحانات شروع ہونے سے قبل اساتذہ کو امتحانات ڈیوٹی، پرچہ جات اور نتائج کی تیاری کے حوالہ سے 2 روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کرایا جائے گا تاکہ امتحانات کے بعد نتائج بھی بروقت سنائے جا سکیں۔

یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، کنٹرولر امتحانات و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام تدریسی شعبوں کے سربراہوں نے اپنے اپنے شعبہ کی کارکردگی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی۔ اجلاس میں متعدد تعلیمی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ شعبہ امتحانات تیار کرے گا اور امتحانات کے تمام عمل کی نگرانی بھی کنٹرولر امتحانات کے ذمہ ہو گی جبکہ امتحانات سے قبل امتحانات کے حوالہ سے اساتذہ کی دو روز ہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے تمام تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ امتحانات کے حوالہ سے مہتمم امتحانات کے ساتھ تعاون کریں، ہماری اولین ترجیح ہمارے طلباء و طالبات ہیں، بروقت امتحانات اور نتائج کا اعلان کیا جائے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے امتحانی نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے متعدد اصلاحات لائی ہیں اور آئندہ بھی اگر ضرورت پڑی مزید اصلاحات لیکر آئیں گے، نظام تعلیم کی بہتری اور طلباء و طالبات کی فلاح کیلئے جو بھی مثبت تجاویز آئیں گی ان پر عمل کیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام  کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..