پنجاب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا‘پروفیسر نیاز احمد

مینوفیکچرنگ اور سروسز کے معیار کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے‘وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

منگل 12 فروری 2019 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قا ئم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچائو کیلئے تحقیق کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی تعاون کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام کینسر بائیولوجی پرالرازی ہال میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، چیئرمین شعبہ مالیکیولر بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر سکند ر سلطان ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے محققین پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے سماجی و اقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیق کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسے منصوبوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں خرچ کیا جاتا ہے جسے عوامی مسائل کے حل تلاش کرنے کی کی صورت میں واپس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محققین پر زورسخت محنت کرنے پر زور دیا کیونکہ محنت کا معاوضہ لازمی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور سروسز کے معیار کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی