پنجاب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد

منگل 12 فروری 2019 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قا ئم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچائو کیلئے تحقیق کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی تعاون کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام کینسر بائیولوجی پرالرازی ہال میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، چیئرمین شعبہ مالیکیولر بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر سکند ر سلطان ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے محققین پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے سماجی و اقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیق کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسے منصوبوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں خرچ کیا جاتا ہے جسے عوامی مسائل کے حل تلاش کرنے کی کی صورت میں واپس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محققین پر زورسخت محنت کرنے پر زور دیا کیونکہ محنت کا معاوضہ لازمی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور سروسز کے معیار کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا