آزادجموں وکشمیریو نیورسٹی کی ہونہار طالبہ پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر شمشاد عزیز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا

وہ آزادکشمیر کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر ہیں، جنہوں نے شعبہ باٹنی جامعہ کشمیر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شاہین کی زیر نگرانی تیرہ ہزارفٹ سے زائد بلندپہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والی نباتات پر تحقیق کی

بدھ 13 فروری 2019 14:48

آزادجموں وکشمیریو نیورسٹی کی ہونہار طالبہ پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر شمشاد عزیز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) آزادجموں وکشمیریو نیورسٹی کی ہونہار طالبہ پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر شمشاد عزیز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ بعنوان Diversity, Distribution and Sustainability of Western Himalayan Highlands Flora of AJ&K کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرلیا ۔ وہ آزادکشمیر کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر ہیں، جنہوںنے شعبہ باٹنی جامعہ کشمیر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شاہین کی زیر نگرانی تیرہ ہزارفٹ سے زائد بلندپہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والی نباتات پر تحقیق کی اور آزادکشمیر بھر سے پانچ سوسترہ (517)پودہ جات کو اپنے تحقیقی مقالے کا حصہ بنایا ۔

ان پودہ جات میں ادویات میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں ، مشرومز اور مقامی آبادی کی ضروریات پوری کرنے والے پودہ جات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی مقالہ کے دفاع کے موقع پر جامعہ کشمیر سٹی کیمپس میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پنجاب یونیورسٹی سے خارجی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر خالد نے کی، جبکہ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قریشی ، کنٹرولر امتحانات پروفیسرڈاکٹر ہارون الرشید، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان سمیت جامعہ کشمیر کے اساتذہ ،سکالرز، طلبہ وطالبات اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر شمشاد عزیز نے اس موقع پر مقالے سے متعلق خارجی ممتحن ، فیکلٹی ممبران اورسکالرز کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔تقریب کے اختتام پرتحقیقی مقالے کے خارجی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر خالدنے مقالے کے کامیاب دفاع پر ڈاکٹر شمشاد عزیز کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ دریں اثناء ڈاکٹر شمشاد عزیز نے فیکلٹی ممبران بطور خاص نگران ڈاکٹر ہمایوں شاہین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے تحقیق کے دوران ان کی حوصلہ افزائی اورہر مشکل مرحلے پر رہنمائی کی وجہ سے ہی وہ اس تحقیقی مقالہ کی کامیاب تکمیل کے قابل ہوسکی ۔

ان کا کہناتھا کہ آزادکشمیر میں ہر طرح کی نباتات موجود ہیں جن کی تحقیق اگرچہ مشکل کام ہے تاہم ناممکن نہیں ۔تحقیق کے دوران انہیں دس ہزار سے چودہ ہزار فٹ بلندمقامات کا سفر کرنا پڑ ا اور نگران مقالہ و ہم عصروں کو صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیںلیکن اس کے باوجود تحقیق کے لیے مطلوبہ نباتا ت کا حصول ممکن بنایا جس کے لیے وہ ان سب کی مشکورہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا