وزیر اعظم نے فیصل ۱ٓباد میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا نیا کیمپس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی،1 ارب 36 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا کیمپس کھرڑیانوالہ کے قریب تعمیر کیا جائے گا،پہلے مرحلہ میں منصوبہ کے ۱ٓغاز کیلئے 21 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی بھی منظوری، فیض اللہ کموکا

منگل 16 جون 2020 13:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) فیصل آبادکے ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف فیض اللہ کموکا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیصل ۱ٓباد میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا نیا کیمپس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے جس پر1 ارب 36 کروڑ روپے لاگت ۱ٓئے گی اوریہ نیا کیمپس کھرڑیانوالہ کے قریب تعمیر کیا جائے گاجبکہ پہلے مرحلہ میں منصوبہ کے ۱ٓغاز کیلئے 21 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی بھی منظوری بھی دیدی گئی ہے جو نئے مالی سال 2020-21 ء کے بجٹ میں فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ منصوبہ فیصل آبادکے ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف فیض اللہ کموکاکی خصوصی کاوشوں سے منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین مدینہ ٹائون کو جب یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تو اُس وقت یہاں یہ بلڈنگ دو اڑھائی ہزار طالبات کی گنجائش رکھتی تھی مگر اب اسی کیمپس میں17 ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سیکشن میں گنجائش سے زیادہ طالبات ہیںلہٰذا نیا کیمپس بننے سے جہاں کیمپس میں مزید داخلوں کی گنجائش پیدا ہوگی وہیں ہر ڈیپارٹمنٹ میں سیٹوںکی تعدادمیں بھی اضافہ ہو گااورطالبات کو اپنی پسند کے شعبہ جات میں داخلے لینے کیلئے زیادہ مواقع میسر ۱ٓسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم دوستی کے اس فیصلے سے فیصل آبادکی ہائر ایجوکیشن پر مثبت نتائج مرتب ہونگے اور یہاں کی طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع ملنے سمیت قریہ قریہ گلی گلی علم و حکمت کے چراغ روشن ہونگے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد