پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے معاہدہ

بدھ 16 جون 2021 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخطوں کے لئے وائس چانسلر آفس میں تقریب کا انعقاد ہو ۔تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی رئیر ایڈمرل سید زین ذوالفقار، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، فیکلٹیوں کے ڈینز،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے رجسٹرار لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حفیظ ، ڈین فیکلٹی آف کنٹمپرری سائنس ڈاکٹر لبنی عابد علی،ہیڈ آف انٹرنیشنل ریلیشنزڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خرم اقبال و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمدنے کہا کہ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں ، مشترکہ سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیاں متعلقہ شعبوں میں فیکلٹی ایکسچینج پروگرام کو فروغ دیں گی اوردونوں یونیورسٹیوں کے طلباء سمر سکولز میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ملکی ترقی، عوامی مسائل کے حل میں یونیورسٹیاں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ہر شعبے میں ہر ممکن مدد کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ر ئیر ایڈمرل سید زین ذوالفقار نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کریں گی انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سرسبز و شاداب کیمپس کو دیکھنے کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی شاندار روایات کا حامل ایک عظیم الشان ادارہ ہے ہم پنجاب یونیورسٹی کے تجربات و تحقیق سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

ڈاکٹرمحمد یوسف کی تصنیف ریسرچ، ثقافت اور تہذیب کے لیے اہم سنگ میل ہے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی     امپیکٹ رینکنگ 2024  میں دنیا کی 2175جامعات میں  ساتویں نمبر پر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ 2024 میں دنیا کی 2175جامعات میں ساتویں نمبر پر

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

پنجاب یونیورسٹی کے نائب قاصد کی موت کی انکوائری کروائی جائی: ملازمین

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی کا BRIFT Consultancy کے ساتھ ٹریننگ رومز، رہا

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق امپیکٹ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ افزائش نباتات و جینیات کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

وائس چانسلر کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

وائس چانسلر کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی  فیصل آباد میں گرافک ڈیزائن کے طلبا کے دوسرے  ڈگری  شو کی تقریب

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں گرافک ڈیزائن کے طلبا کے دوسرے ڈگری شو کی تقریب

مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب شدہ عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

مہران یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب شدہ عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

مہران یونیورسٹی جامشورو کے  داخلہ کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ 24 جون سے شروع ہوں گے

مہران یونیورسٹی جامشورو کے داخلہ کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ 24 جون سے شروع ہوں گے

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اوپن ہائوس کا انعقاد، سو  سے زائد پراجیکٹس کی نمائش

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اوپن ہائوس کا انعقاد، سو سے زائد پراجیکٹس کی نمائش