راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 61.16 فیصد رہا

جمعہ 25 جولائی 2014 16:07

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 61.16 فیصد رہا

راولپنڈی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) انٹرمیڈیٹ و ثاتونی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے سالانہ میٹرک امتحانات 2014 کے نتائج کے اعلان کردیا مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب61.16 فیصد رہاجبکہ ٹاپ پوزیشن کیلئے لڑکیوں نے میدان مارلیا سائنس گروپ طابات میں منیر پبلک سکول چکوال کی طالبہ نمرہ ممتاز نے1067 کے ساتھ پہلی،صدیق پبلک سکول راولپنڈی کی طالبہ عاتکہ ہاشمی نے 1057 کے ساتھ دوسری اور ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کی طالبہ یثری بنت حفیظ نے 1054 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر فاروق نے گزشتہ روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں میٹرک کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ19 ہزار امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 62293 پاس ہوئے اور امتحان میں کامیابی کامجموعی تناسب61.16 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

48185 طالبات نے امتحا ن میں شریک ہوئیں جن کی کامیابی کا تناب 70.51 رہا ۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں ملٹری کالج سرائے عالمگیر کے طالب علم محمد برہان رشیدنے1051 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ کالج چوآ سیداں شاہ کے طالب علم وقار احمد نے 1043 نمبر حاصل کرکے دوسری اورسید پبلک سکول چکلالہ روڈ راولپنڈی کے محمد مدثر شبیر نے 1042 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ بوائز میں جامع قادریہ وارثیہ گوجر خان کے طالب علم ہارون اعظم نوشاہی نے 930 نمبر کے ساتھ پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول ساگر ی کے محمد مبارک نے 912 نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم کے حمزہ ندیم نے 904 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ گرلز میں گرامر پبلک ہائی سکول کی ثناء نے 977 نمبر لے کر پہلی اسی سکول کی شفق نور نے 976 نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکودر کی ثناء رشید نے 969 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر نمرہ ممتاز نے1067 کے ساتھ راولپنڈی بورڈ میں ٹاپ کیا، عاتکہ ہاشمی 1057 نمبروں کے ساتھ بورڈ میں دوسری اور یثری بنت حفیظ 1054نمبروں کے ساتھ بورڈ میں سوم رہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..