پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن

جمعہ 25 جولائی 2014 18:00

لاہور(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء ) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن کا انعقادکیا گیا جس میں چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی نے ”توبہ استغفار اور مسائل فطرانہ و عید الفطر“ کے حوالے سے بیان کیا۔ اس موقع پر چیف لائبیریرین چوہدری محمد حنیف کے علاوہ لائبریرینز،طلباؤ طالبات اور لائبریری کے ملازمین نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر سعد صدیقی نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ گناہ ایک سنگین و مہلک ترین روحانی مرض ہے، اللہ کی نافرمانی اور گناہ وہ مضر شے ہے جس سے انسان کے قلب میں زنگ لگ جاتا ہے اور قلب سیا ہ ہو جاتا ہے جس کا بہترین علاج اور تریاق توبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ انسان خطا و نسیان کا پتلا ہے، غلطی اور گناہ کرنا اس کی جبلت میں داخل ہے ، مگر بہترین انسان وہ ہے جو اپنے گناہوں پر ندامت کے ساتھ آنسو بہائے اور اپنے کئے پر اللہ تعالیٰ سے رجوع کرے ، معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توبہ دراصل تین چیزوں کا مجموعہ ہے ، ایک یہ کہ جو گناہ سرزد ہو جائے اس پر دل سے ندامت و شرمندگی اور پشیمانی ہو، دوسرے یہ کہ جو گناہ ہوا سے فوراً چھوڑ دے اور تیسرے یہ کہ آئندہ گناہ نہ کرنے کا مضبوط ارادہ کر لے ، انہی تینوں چیزوں کے مکمل ہونے پر توبہ تکمیل تک پہنچتی ہے۔ اپنے خطاب میں چوہدری محمد حنیف نے پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی کا شکریہ اداکیا ۔ درس قرآن کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کے لئے دعا مانگی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سوشل میڈیا پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا تمام جعلی انسٹا گرام، ..

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سوشل میڈیا پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا تمام جعلی انسٹا گرام، ..

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کا دوسرا انٹری ٹیسٹ 21 جولائی کو منعقد ہو گا

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کا دوسرا انٹری ٹیسٹ 21 جولائی کو منعقد ہو گا

ویٹر نری یونیورسٹی میں فرینچ لینگو ئج کورس مکمل کرنے والے طلبہ کے درمیان سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب ..

ویٹر نری یونیورسٹی میں فرینچ لینگو ئج کورس مکمل کرنے والے طلبہ کے درمیان سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب ..

/ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں دا خلو ں کے حوا لے سے ایڈمشن آفس کا افتتا ..

/ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں دا خلو ں کے حوا لے سے ایڈمشن آفس کا افتتا ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی  میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی،  اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی، اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں معروف صحافی سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی میں معروف صحافی سلمان غنی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات کی جانب سے فوٹو جرنلزم کی نمائش کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات کی جانب سے فوٹو جرنلزم کی نمائش کا انعقاد

ڈاکٹر منور حسین نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال ..

ڈاکٹر منور حسین نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال ..

زرعی یونیورسٹی پشاور میں  شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کا سنجنٹا کے تعاون سے ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور میں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کا سنجنٹا کے تعاون سے ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہری پور میں دو روزہ کتاب میلہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور معروف شاعر جاوید ..

یونیورسٹی آف ہری پور میں دو روزہ کتاب میلہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور معروف شاعر جاوید ..

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سائنس، ٹیکنالوجی و بزنس پارک کا افتتاح

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سائنس، ٹیکنالوجی و بزنس پارک کا افتتاح