یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آ زادی واک

منگل 12 اگست 2014 16:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںآ زادی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس کی قیادت وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے کی۔ واک میں ڈاکٹر عبدالستار شاکر،ڈاکٹر فیاض شاہ،ڈاکٹر فضیلت طاہرہ، ڈاکٹر ظفرنون، ڈاکٹر ندیم فیروز ،ڈاکٹر اسرائیل فاروقی ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر گل حمید اعوان ، ڈاکٹر زوالفقار ،ڈاکٹر الیاس، ڈاکٹر نیلم ناز ڈاکٹر اقبال بھٹی، رجسٹرار محمد آصف،ڈاکٹر تنویر قاسم ،امانت علی بھٹی ، ڈاکٹر خرم سامراج ، محمد سلیم ودیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

یو ای ٹی نیشنل لائبریری چوک سے شروع ہونے والی واک کیمیکل ، مائیننگ ڈیپارٹمنٹ سے ہوتی ہوئی مین بلاک فزکس ڈیپارٹمنٹ پہنچی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء بینرز، جھنڈے اٹھا ئے ملکی سلامتی واستحکام کے نعرے لگارہے تھے۔ واک کے اختتام پر وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

کسی قوم کے لئے اپنے آزاد و خودمختار وطن کی تشکیل سے بڑی خوشی تو اور کوئی نہیں ہو سکتی اس لئے تشکیلِ وطن والا دن منانا اور تزک و احتشام سے منانا ایک طرح سے وطن کے تحفظ و دفاع اور استحکام کے لئے تجدید عہد کی صورت میں اور زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔ اس روز جہاں ملکی اور قومی تعمیر و ترقی کے تقاضوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے وہیں۔قومی قائدین کے جاری کئے گئے مشن پر چلنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے قوم میں نیا جذبہ بھی فروغ پاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات و واقعات کے تناظر میں پاکستان میں اس وقت قومی سطح پر جتنی اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ تمام طبقات کے درمیان قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور دور جدید کے تمام سائنسی، علمی، ثقافتی اور ارتقائی تقاضوں کو اسلام اور اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہرایک کو اپنی اپنی جگہ اور استعدادکے مطابق خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گاپاکستان کو اللہ رب العزت نے تمام وسائل دیئے ہیں اس کی دنیا میں ایک اہمیت ہے پاکستانی قوم کو اپنی قدر اور حیثیت کو حقیقی معنوں میں پہچاننا ہو گا۔ جس دن اس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اسی روز ایمان۔ اتحاد اور تنظیم پر عملدر آمد آسان ہو جائے گا اور اسی میں پاکستان اور امت مسلمہ کی کامیابی و کامرانی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا