ریاضی کا اعلیٰ ترین اعزاز” فیلڈز میڈل “ ایرانی نژاد ماہر ریاضی مریم مرزاخانی نے جیت لیا

بدھ 13 اگست 2014 13:58

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء)ایرانی نژاد ماہر ریاضی مریم مرزاخانی علم الحساب کے میدان میں دیا جانے والے اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔پروفیسر مریم مرزاخانی کو ان کی پیچیدہ جیومیٹری (علم ہندسہ) کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ،مرزاخانی کو یہ اعزاز سیول میں انٹرنیشنل کانگریس آف میتھیمٹیشیئنز (ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانگریس) میں دیا گیا۔

ریاضی کی بین الاقوامی کانگریس ہر چار سال پر منعقد کی جاتی ہے اور چار میڈلز دیے جاتے ہیں۔اس بار اس کے فاتح میں برطانیہ کی وارک یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن ہیئرر بھی ہیں۔ اتفاقیات پر ان کا گرانقدر کام موسم کو سمجھنے میں کارآمد ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ریاضی کے شعبے میں فیلڈز میڈلز کو نوبل انعام کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس کا فیصلہ ریاضیات کی بین الاقوامی یونین آئی ایم یو کی کمیٹی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا قیام کینیڈا کے ماہر ریاضی جان فیلڈز نے کیا تھا اور اس کے فاتحین کو میڈلز کے ساتھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کی رقم بھی انعام میں دی جاتی ہے۔پہلی بار یہ ایوارڈ سنہ 1936 میں دیا گیا تھا اور اس کے بعد سنہ 1950 سے ہر چار سال بعد دیا جاتا ہے۔ جان فیلڈ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز ایسے ریاضی داں کو دیا جانا چاہیے جو 40 سے زیادہ عمر کے نہ ہوں تاکہ وہ اپنی آنے والی زندگی میں مزید کارنامے انجام دیں۔

دوسرے دو فاتحین میں برازیل کے ریاضی داں آرتھر اویلا ہیں جنھوں نے اپنی پی ایچ ڈی ڈائنامیکل نظام پر 21 سال کی عمر میں مکمل کی۔ ان کے علاوہ چوتھے انعام کے مستحق منجل بھارگو ہیں۔پروفیسر مرزاخانی اس انعام کو حاصل کرنے والی پہلی خاتون ریاضی داں بنیں۔ ایک عرصے سے اس کمی کا احساس چلا آ رہا تھا کہ کسی خاتون کو اب تک یہ میڈل نہیں مل سکا ہے۔

میڈل کی کمیٹی کی ایک رکن اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ڈیم فرانسیس کیروان نے کہا کہ ’ریاضی کو ہرچند کہ مردوں کا شعبہ تصور کیا جاتا ہے تاہم خواتین نے صدیوں سے اس میں گرانقدر تعاون پیش کیا ہے۔‘انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ برطانیہ میں ریاضی میں 40 فی صد خواتین انڈر گریجویٹ ہیں۔انھوں نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ یہ انعام بہت سی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو اس ملک اور دنیا بھر میں تحریک دے گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں اور مستقبل کی فیلڈز انعام یافتہ بنیں۔

ایک دوسرے برطانوی ریاضی داں اور آئی ایم یو کے سابق صدر پروفیسر جان بال نے جنوبی کوریا کے شہر سیول سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پروفیسر مرزاخانی معدوچند شاندار خواتین ریاضی دانوں میں سے ایک ہیں اور ان کی جیت انتہائی اہم ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی