ضلع ٹھٹھہ میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

بدھ 13 اگست 2014 15:22

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ ضلع ٹھٹھہ کی شرح خواندگی کو بہتر کیا جاسکے‘ انہوں نے محکمہ تعلیم ودیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں قائم پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کے ایک گاؤں پیر بخش بروہی یوسی کلاکوٹ میں پرائمری اسکول کے دورے پر کیا۔ انہوں نے پرائمری اسکول پیر بخش بروہی کے دورے پر تمام کلاس رومز اور اسکول بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر گاؤں کے معززین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو اسکول کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پرائمری اسکول پیر بخش بروہی کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے نئے مالی سال کے منصوبوں میں پی سی ون تیار کریں اور اعلیٰ حکام کو پرائمری اسکول سے اپ گریڈ کرکے مڈل اسکول کی تجویز میں شامل کریں اور پی سی ون کی تیاری کے وقت متعلقہ افسران اور گاؤں کے معزززین کو بھی ساتھ لیں‘ اس کے علاوہ ڈی سی ٹھٹھہ نے مختیار کار تھٹھہ کو بھی ہدایات دیں کہ وہ پرائمری اسکول پیر بخش بروہی کو فوری طور پر 4 پنکھے‘ 8 سیور بلب اور بجلی کی سہولت مہیا کریں تاکہ مستقبل کے معمار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا