ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں کا پی جی ایم آئی میں تعلیم اور ریسرچ کے معیارپر اعتماد،

ڈپلومہ و ڈگری و ایم فل کورسز کے لیے 2200درخواستیں موصول ہوئی ہیں

بدھ 3 ستمبر 2014 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں بہترین تدریسی ماحول اور ریسرچ کے زیادہ مواقعوں کی فراہمی کے باعث سیشن 2015میں داخلہ کے حصول کے لیے ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں میں سخت مقابلہ، ڈپلومہ و ڈگری اور ایم فل کورسز کے لیے 2200امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ گذشتہ سال 1400درخواستیں آئیں تھیں۔

داخلے کے لیے رجسٹریشن کرانے والے تمام امیدواروں کے نام کل پانچ ستمبر کو پی جی ایم آئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس بارے میں انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ ادارے میں طب کے 42شعبوں میں سپیشلائزیشن کے مختلف کورسز کرائے جارہے ہیں۔جن میں داخلہ کے خواہشمند نوجوان ڈاکٹرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ پی جی ایم آئی میں تعلیم و تدریس کا اعلی بین الاقوامی معیار اور اس کا شاندار ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کے لیے 18اکتوبر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انٹری ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدواروں کو شفاف انداز میں میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔ پروفیسر انجم حبیب نے کہا کہ پی جی ایم آئی سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو دنیا بھر میں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ یہ ادارہ نہ صرف ریسرچ کے زیادہ سے زیادہ مواقعے کے ذریعے اپنے طلبہ و طالبات کو بہترین تدریسی ماحول فراہم کررہا ہے بلکہ ملک سے برین ڈرین روکنے کا اہم فریضہ بھی سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی جی ایم آئی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کی سرپرستی میں طب کے مختلف شعبوں کے لیے ڈاکٹروں کی سپیشلائزیشن کا انتظام کرتا ہے تاکہ نہ صرف ملک میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور ہوسکے بلکہ مریضوں اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کا فریضہ بھی سرانجام دیا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

اوپن یونیورسٹی نے لائبریری نیٹ ورک کو ایل ایم ایس کے ساتھ منسلک کردیا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کا 28 مئی کوملتوی کوہونے والا پرچہ 04 جون کو ہوگا