تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں انتظامی معاملات سنگین،میٹرک کے ضمنی امتحانات متاثر ہونے لگے

بدھ 3 ستمبر 2014 20:06

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء )تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں انتظامی معاملات سنگین ہوگئے۔میٹرک کے ضمنی امتحانات متاثر ہونے لگے‘تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں کام کرنیوالے ملازمین دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ نے آڈٹ آفیسر کو بورڈ کے معاملات میں معاونت نہ کرنے کا الزام لگا کر کام کرنے سے روکدیا۔آڈٹ آفیسر نے چیئرمین کو اتھارٹی تسلیم نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا تحریری مراسلہ چیئرمین کو بھجوا دیا۔

آڈٹ آفیسر نے چیئرمین کی آشیرباد پر کئے جانیوالے غیر قانونی کاموں اور خریداریوں کے تحریری ثبوت انٹی کرپشن ڈیرہ کو دیدئیے۔چیئرمین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آڈٹ آفیسر کی تنخواہ کے چیک پر دستخط کرنے کی بجائے کینسل کردیا۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت کی جانب سے مداخلت کا امکان‘صوبائی وزیر کی سیکرٹری کی چیئرمین سے خصوصی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ ڈیرہ ایم ایم اے دور حکومت میں قیام عمل میں آیا تھا۔

دس سال گزر جانے کے بعد بھی تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں اور کئی ملازمین دیگر محکموں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ہیں۔صوبائی حکومتوں کی عدم توجہ اور فنڈز ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈ ڈیرہ کی ابھی تک ذاتی عمارت تعمیر نہیں ہوسکی ہے۔ملازمین کی آپس میں چپقلش کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر اس کامنفی اثر پڑ رہا ہے۔موجودہ چیئر مین پروفیسر فضل ربی کی زیر استعمال سرکاری گاڑی کے ذاتی استعمال‘لاکھوں روپے کی سٹیشنری‘کمپیوٹرز کی خریداری پر آڈٹ برانچ کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی معاملات سخت تناؤ کا شکار ہیں۔

میٹرک کے ہونیوالے حالیہ ضمنی امتحانات پر بھی اس کا منفی اثر ہورہا ہے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ فضل ربی نے آڈت برانچ کے انچارج آڈٹ آفیسر نعمت اللہ خان پر امتحانات میں فنڈز کی بندش کا الزام لگاتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے اور انکی تنخواہ کے چیک پر دستخط کرنے کی بجائے کینسل کردیا۔جس کے جواب میں نعمت اللہ آڈٹ آفیسر نے تحریری طور پر چیئرمین کو اتھارٹی تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیپوٹیشن پر بورڈ میں تعینات کئے گئے ہیں اور ان کو کام سے روکنے کا اختیار وزیر اعلیٰ یا سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن کو ہی ہے۔

چیئرمین کے جاری کردہ حکم نامے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آڈٹ آفیسر نے اپنے منصب پر کام کرتے رہے جس پر چیئرمین نے پولیس کو طلب کیا مگر انہوں نے بورڈ کا اندرونی معاملہ قرار دیکر کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا جبکہ آڈٹ آفیسر نعمت اللہ نے چیئر میں کے احکامات پر کی جانیوالی سٹیشنری‘کمپیوٹرز اور دیگر خریداریوں میں مبینہ کرپشن کے ثبوت انٹی کرپشن ڈیرہ کے حکام کو دیدئیے ہیں۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت کے سیکرٹری اور ڈیرہ بورڈ کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری نے معاملات کے حل اور اندرونی خلفشار کے خاتمے کیلئے اپنی خدمات پیش کردی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ روز چیئر مین ڈیرہ بورڈ سے خصوصی ملاقات بھی کی۔چئیرمین تعلیمی بوڑد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ آڈٹ افیسر نے اپنے اختیارات کو طاقت کے اوزار کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیافائلوں پر دستخط نہیں کرتے تھے میری شخصیت کو مسخ کرنا شروع کررکھا تھا۔نیب جن لوگوں کو بلا رہی تھی اس نے اس کا گروپ بنا لیا۔چیئرمین نے بتایا کہ صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور کے سیکرٹری کی ملاقات ذاتی تناظر میں تھی اس کا بورڈ کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی