کامیاب زندگی گزارنے کیلئے تعلیم بنیادی مقصد ہونا چاہیے ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ

منگل 9 ستمبر 2014 17:49

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) کامیاب زندگی گزارنے کیلئے تعلیم بنیادی مقصد ہونا چاہیے ،تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے ،شانگلہ کے لوگوں میں کسی حد تک تعلیمی شعور پیدا ہوگیا ہے ،تعلیمی مسائل کی دوری کیلئے دن رات کام کریں گے جس میں بچوں کی والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ ظفرالاسلام خٹک ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈر ی سکول بوٹیال بشام میں سی آر ایس اور آئی ایس ڈبلیو ڈ ی او کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی منایا گیا جس میں ضلع بھر کے علاقہ معززین ،ضلعی انتظامیہ ،ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس قبل سوات روڈ سے کونشی تک ریلی نکالی گئی جبکہ ہائی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ ظفرالا سلام ،سی آر ایس کے کنٹری ڈائریکٹر اینڈریو،ایجوکیشن آفسر سعید خان ،نصر اللہ خان ،طالب جان ، جی ایچ ایس ایس کے پرنسپل شاہد احمد،مولانا سخی ،داؤد اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمہ ،تقاریر،مزاحیہ ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے لازمی ہے کہ مقامی لوگ اپنے بچوں کی فکر کریں اور اُن سے روزانہ کی بنیاد پر تعلیم کے بارے میں پوچھ گچھ کریں اور اُن کی بہتر مستقبل کیلئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں ،انہوں نے کہاکہ گزشہ کچھ عرصہ سے شانگلہ میں تعلیمی صورتحال بہتر ہوئی ہیں اور لوگوں میں تعلیم کا شعور پیدا ہوگیا ہیں اور مزید آگاہی کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری میں دلچپسی لی ہیں اور اساتذہ کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 1973آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ پاکستان میں ہر کسی کو اُن کے مادری زبان میں تعلیم دیا جائے اور ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ حکومت ہر کسی کو چاہیے پختون ہو ،کوہستانی ہو،سندھی ،بلوچی،پنجابی،گوجر جو بھی سب کو اُن کے مادری زبان مین تعلیم دینی چاہیے تاکہ وہ روانے سے تعلیم میں کامیابی حاصل کرسکے باہر کے ممالک میں ہر کوئی اپنے مادری زبانوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ عالمی یوم خواندگی کا مقصد تعلیمی آگاہی اور ترقی ہے جس کیلئے بچوں کے والدین ،اساتذہ اور معاشرے کے دیگر لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پر ڈی او سعید خان نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ شانگلہ میں تعلیمی بہتری آرہی ہے اور بچے تعلیم میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر جی ایچ ایس ایس بوٹیال کے ہال کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع سکول پرنسپل شاہد احمد نے کہاکہ سکول میں سائنس ماسٹرز کی کمی اور پانی بجلی اور دیگر سہولیات کی فقدان کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں حکومت فوری طورپر ہائی سکول بوٹیال میں سائنس ماسٹرز تعینات کریں تاکہ غریب لوگوں کے بچے بھی تعلیم سے محروم نہ ہو۔اس موقع پر میڑک اور ایف اے ،ایف ایس سی میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈ دیئے گئے جبکہ بہترین پارفارمنس پیش کرنیوالے طلباء و طالبات میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع