جدیدمعیاری ، بامقصد اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے بغیرکوئی ملک اور قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی،محمدمطلوب انقلابی

بدھ 10 ستمبر 2014 16:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) آزادکشمیر کے وزیرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ جدیدمعیاری ، بامقصد اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے بغیرکوئی ملک اور قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں حکومت آزادکشمیر میں ای گورنس کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔

محکمہ صحت عامہ، تعلیم، مال ، جوڈیشری ، پی این ڈی،پولیس، پی ایس سی سمیت دیگر اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کردیاگیاہے۔ پاکستان اور آزادکشمیر میں جمہوری استحکام کے لیے بہتری کی گنجائش ہے۔ضد اور انا کی سیاست سے ملک کومعاشی نقصان ہورہاہے۔ جمہوری عمل کے لیے صاف وشفاف انتخابی اصلاحاتی کی بھی ضرورت ہے۔ جمہوریت کے لیے محترمہ بے نظیربھٹو نے جان کی قربانی دے دی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے انتخابی ترجیحات میں انرجی، ایجوکیشن، انوائرمنٹ اور ایکولٹی کو اپنے منشور میں رکھا تھا۔ حکومت آزادکشمیر ملک اورملت کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے ہراقدام کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پرائیویٹ اور کمیونٹی کے تعاون سے عوامی فلاحی منصوبوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ انھیں ممکنہ حد تک سہولیات ومراعات بھی فراہم کریں گے۔

ای میرپور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بہترین پراجیکٹ ہے جس سے میرپورکی پہچان اورمعلومات دنیامیں بیٹھاہرشخص دیکھ سکے گا۔ ان خیالا ت کااظہارانھوں نے میرپورسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (مسٹ) میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف آئی سی ٹی ایس ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ای میرپورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے مسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرراجہ حبیب الرحمان، پی ایس اے کے مرکزی صدر سید عمارحسین جعفری، پی ایس اے آزادکشمیر کے صدرمقصود حسین آسی، پروفیسر صغیرحسین آسی، پروفیسر عابدجنجوعہ نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محترمہ انجم افشاں نقوی، پروفیسر ڈاکٹر شوکت، ڈین سائنس پروفیسر ڈاکٹر مشتاق ملک، پروفیسر ڈاکٹر سروراحمد، ڈین آرٹس منیر احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ اصغر، پروفیسر رقیہ خانم، پراجیکٹ ڈائریکٹریونیورسٹی فضل حسین چوہدری، ڈائریکٹرورکس راجہ عرفان حمید، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن الحاج غلام رسول عوامی، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو محمدشکیل خان، ڈائریکٹر(ر) زراعت مرزاخالد محمود کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ ، سول سوسائٹی، این جی اوز کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کوآج جن شدید چیلنجوں کا سامنا ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم اپناکلیدی کردار اداکرناہوگا۔ انصاف، مساوات اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیناہوگا۔ تعلیمی نظام میں لائی گئی اصلاحات پرعملدرآمد کو یقینی بناناہوگا۔

حکومت اور سیاستدانوں کو اپنے اپنے حصہ کی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے سرانجام دیناہونگی۔ وزیرہائیرایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ۔طبقاتی نظام تعلیم کاخاتمہ پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیرمیں تعلیمی انقلاب برپاکردیاہے۔

آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں میں جدید تحقیق کا کام بھی جاری ہے ہماری کوشش ہے کے آزادکشمیر کے اندر غریب لوگوں کے بچوں کو یکساں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع ملیں۔ انھوں نے کہاکہ ای میرپور کے حوالے سے پی ایس اے کے پراجیکٹ کے لیے حکومت اور مسٹ یونیورسٹی بھرپورتعاون کرئیگی۔قبل ازیں پی ایس اے کے مرکزی صدر سید عمارحسین جعفری نے پی ایس اے کے زیراہتمام شروع کیے گئے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع